حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أُمِّ مُسْلِمٍ الْأَشْجَعِيَّةِ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا فِي قُبَّةٍ لِي مِنْ أدمٍ، فَقَالَ لِي: «مَا أَحْسَنَهَا إِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهَا مَيْتَةٌ فَجَعَلْتُ أَشُقُّهَا»
ترجمہ
سیدہ ام مسلم اشجعیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ میرے پاس تشریف لائے، اور میں چمڑے کے ایک خیمے میں تھی، تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”یہ کتنا اچھا ہے، بشرطیکہ اس میں مردار کی کھال نہ ہو۔“ تو میں نے اسے چیرنا شروع کر دیا۔
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أُمِّ مُسْلِمٍ الْأَشْجَعِيَّةِ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا فِي قُبَّةٍ، فَقَالَ: «نِعْمَ الْقُبَّةُ إِنْ لَمْ يَكُنْ فِيهَا مَيْتَةٌ»
ترجمہ
سیدہ ام مسلم اشجعیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ میرے پاس تشریف لائے، اور میں ایک خیمے میں تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا اچھا خیمہ ہے، بشرطیکہ اس میں مردار کی کھال نہ ہو۔“