حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يَنْهَى عَنِ الْخَلِيطَيْنِ التَّمْرِ وَالْبُسْرِ وَالرُّطَبِ، وَقَالَ: اشْرَبُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَتِهِ "
ترجمہ
سیدہ ام معبد بن کعب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو (نبیذ بناتے وقت) دو چیزیں ملانے سے منع کرتے سنا، یعنی خشک کھجور کو کچی و تازہ کھجور کے ساتھ ملانے سے، اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر ایک کو الگ الگ استعمال کرو۔“
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مَعْبَدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أُمِّهِ، وَكَانَتْ قَدْ صَلَّتِ الْقِبْلَتَيْنِ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:: لَا تَنْبِذُوا التَّمْرَ وَالزَّبِيبَ، وَانْتَبِذُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَى حِدَتِهِ "
ترجمہ
سیدہ ام معبد بن کعب رضی اللہ عنہا، جنہوں نے دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی تھی، بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کھجور اور کشمش ملا کر نبیذ نہ بناؤ، بلکہ ہر ایک کی الگ الگ نبیذ بناؤ۔“