حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكِنْدِيُّ الْقَاضِي، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ عَازِبٍ، حَدَّثَنِي شَبِيبُ بْنُ غَرْقَدَةَ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَمْرَةُ بِنْتُ قُحَافَةَ، قَالَتْ: كُنْتُ مَعَ أُمِّ سَلَمَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " يَا أُمَّتَاهُ هَلْ بَلَّغْتُكُمْ؟، قَالَ: فَقَالَ بُنَيٌّ لَهَا: يَا أُمَّهْ مَا لَهُ يَدْعُو أُمَّهُ؟ قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا بُنَيُّ إِنَّمَا يَعْنِي أُمَّتَهُ، وَهُوَ يَقُولُ: «أَلَا إِنَّ أَعْرَاضَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَدِمَاءَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا»
ترجمہ
سیدہ جمرہ بنت قحافہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اے میری امت!“ کیا میں نے تمہیں پہنچا دیا؟ اس پر ان کے ایک چھوٹے بیٹے نے کہا: امی جان! انہیں کیا ہوا کہ اپنی ماں کو پکار رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: بیٹا! وہ اپنی امت کی مراد لے رہے ہیں، اور وہ فرما رہے تھے: ”سن لو! تمہاری عزتیں، تمہارے مال اور تمہارا خون تم پر اسی طرح حرام ہیں جیسے تمہارا یہ دن، اس شہر میں اور اس مہینے میں حرام ہے۔“
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ عَازِبٍ، حَدَّثَنِي شَبِيبُ بْنُ غَرْقَدَةَ، عَنْ جَمْرَةِ بِنْتِ قُحَافَةَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: تَصَدَّقْنَ وَلَوْ مِنْ حُلِيِّكُنَّ فَإِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ النَّارِ فَأَتَتْ زَيْنَبُ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ زَوْجِي مُحْتَاجٌ فَهَلْ يَجُوزُ لِي أَنْ أَعُودَ عَلَيْهِ قَالَ: «نَعَمْ لَكِ أَجْرَانِ»
ترجمہ
سیدہ جمرہ بنت قحافہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم ﷺ کو حجۃ الوداع کے موقع پر یہ فرماتے سنا: ”صدقہ کرو، خواہ اپنے زیور ہی میں سے کیوں نہ ہو، کیونکہ تم عورتیں جہنم والوں میں اکثریت میں ہو۔“ تو سیدہ زینب رضی اللہ عنہا آئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میرا شوہر محتاج ہے، تو کیا میں اسی پر خرچ کر سکتی ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، تمہیں دہرا اجر ملے گا۔“