المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
جمرة بنت قحافة باب: سیدہ جمرہ بنت قحافہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 20908
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكِنْدِيُّ الْقَاضِي، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ عَازِبٍ، حَدَّثَنِي شَبِيبُ بْنُ غَرْقَدَةَ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي جَمْرَةُ بِنْتُ قُحَافَةَ، قَالَتْ: كُنْتُ مَعَ أُمِّ سَلَمَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَسَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " يَا أُمَّتَاهُ هَلْ بَلَّغْتُكُمْ؟، قَالَ: فَقَالَ بُنَيٌّ لَهَا: يَا أُمَّهْ مَا لَهُ يَدْعُو أُمَّهُ؟ قَالَتْ: فَقُلْتُ: يَا بُنَيُّ إِنَّمَا يَعْنِي أُمَّتَهُ، وَهُوَ يَقُولُ: «أَلَا إِنَّ أَعْرَاضَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَدِمَاءَكُمْ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا»ترجمہ
سیدہ جمرہ بنت قحافہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں حجۃ الوداع میں ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ تھی، تو میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اے میری امت! کیا میں نے تمہیں (دین) پہنچا دیا؟“ اس پر سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ایک چھوٹے بیٹے نے کہا: امی جان! انہیں کیا ہوا کہ اپنی ماں کو پکار رہے ہیں؟ جمرہ کہتی ہیں: میں نے کہا: بیٹا! آپ ﷺ کی مراد اپنی امت ہے، اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”سن لو! تمہاری عزتیں، تمہارے مال اور تمہارے خون تم پر اسی طرح حرام ہیں جیسے تمہارا یہ دن، تمہارے اس شہر میں، تمہارے اس مہینے میں حرام ہے۔“