المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
جمرة بنت عبد الله اليربوعية باب: سیدہ جمرہ بنت عبداللہ یربوعیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 20907
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، قَالَا: ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثنا عَطْوانُ بْنُ مُشْكَانَ الضَّبِّيُّ، حَدَّثَتْنِي جَمْرَةُ بِنْتُ عَبْدِ اللهِ الْيَرْبُوعِيَّةُ، قَالَتْ: ذَهَبَ بِي أَبِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَمَا رَدَدْتُ عَلَى أَبِي الْإِبِلَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ ادْعُ اللهَ لِبِنْتِي هَذِهِ بِالْبَرَكَةِ قَالَتْ: «فَأَجْلَسَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حِجْرِهِ وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِي وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ»ترجمہ
سیدہ جمرہ بنت عبداللہ یربوعیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میرے والد مجھے نبی کریم ﷺ کے پاس لے گئے، اس کے بعد کہ میں نے اپنے والد کو اونٹ واپس کر دیے تھے، انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری اس بیٹی کے لیے برکت کی دعا فرمائیے، وہ کہتی ہیں: ”تو نبی کریم ﷺ نے مجھے اپنی گود میں بٹھایا، اپنا ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرے لیے برکت کی دعا فرمائی۔“