کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: عثمان بن عبداللہ بن موہب کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَمُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، قَالَا: ثنا سَلَّامُ بْنُ أَبِي مُطِيعٍ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَوْهَبٍ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ، فَأَخْرَجَتْ لَنَا صُرَّةً فِيهَا شَعْرُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَخْضُوبٌ بِحِنَّاءٍ، فَقَالَتْ: «هَذَا مِنْ شَعْرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» .
ترجمہ
عثمان بن عبداللہ بن موہب بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے، تو انہوں نے ہمیں ایک تھیلی نکال کر دکھائی جس میں نبی کریم ﷺ کے مہندی رنگے بال تھے، اور فرمایا: ”یہ نبی کریم ﷺ کے بالوں میں سے ہیں۔“
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے بھی اسی طرح کی حدیث مروی ہے۔