کتب حدیثالمعجم الكبير للطبرانيابوابباب: ابوعبیدہ بن عبداللہ بن زمعہ بن اسود کی سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، ثنا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ، أَخْبَرَنِي أَبُو عُبَيْدَةَ عَبْدُ اللهِ بْنُ زَمْعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا شَرِبْتُمْ لَبَنًا فَمَضْمِضُوا مِنْهُ، فَإِنَّ لَهُ دَسَمًا»
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم دودھ پیو تو اس کے بعد کلی کرو، کیونکہ اس میں چکناہٹ ہوتی ہے۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20006
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 310، حدیث 702
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ يَعْقُوبَ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَمْعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا شَرِبْتُمُ اللَّبَنَ فَمَضْمِضُوا مِنْهُ، فَإِنَّ لَهُ دَسَمًا»
ترجمہ
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم دودھ پیو تو اس کے بعد کلی کرو، کیونکہ اس میں چکناہٹ ہوتی ہے۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20007
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 310، حدیث 703
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ثنا الْخَلِيلُ بْنُ مُوسَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ زَمْعَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: لَمَّا كَانَ مَسَاءُ يَوْمِ النَّحْرِ رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهْبَ بْنَ زَمْعَةَ، وَرَجُلًا مِنْ آلِ أَبِي أُمَيَّةَ، وَهُمَا مُتَقَمِّصَانِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِوَهْبٍ: «أَفَضْتَ يَا أَبَا عَبْدِ اللهِ؟» ، قَالَ: لَا، قَالَ: «انْزِعْ قَمِيصَكَ» ، قَالَ وَهْبٌ: لِمَ ذَاكَ يَا رَسُولَ اللهِ؟، قَالَ: «إِنَّ هَذَا يَوْمٌ أُرَخِّصُ لَكُمْ فِيهِ إِذَا رَمَيْتُمْ جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، أَنْ تُحِلُّوا مِنْ كُلِّ شَيْءٍ حُرِّمَ عَلَيْكُمْ مِنْ شَأْنِ الْحَجِّ إِلَّا النِّسَاءَ، فَإِذَا أَمْسَى أَحَدُكُمْ، وَلَمْ يُفِضْ كَانَ كَهَيْأَتِهِ حَرَامًا حَتَّى يُفِيضَ»
ترجمہ
…فرماتی ہیں: جب قربانی کے دن کی شام ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے وہب بن زمعہ اور آلِ ابی امیہ کے ایک آدمی کو دیکھا، وہ دونوں قمیص پہنے ہوئے تھے، تو نبی کریم ﷺ نے وہب سے فرمایا: ”اے ابوعبداللہ! کیا تم نے طوافِ افاضہ کر لیا؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی قمیص اتار دو۔“ وہب نے عرض کیا: یہ کیوں، یا رسول اللہ؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ وہ دن ہے جس میں، جب تم جمرہ عقبہ کو کنکریاں مار چکو، تو میں تمہیں حج کی وجہ سے حرام کی گئی ہر چیز سے حلال ہونے کی رخصت دیتا ہوں سوائے عورتوں کے، اور جو شخص شام کو بھی طوافِ افاضہ نہ کرے وہ اسی طرح احرام کی حالت میں رہے گا جب تک طواف نہ کر لے۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 20008
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 311، حدیث 704