کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: جن کی کنیت ابوحبہ ہے — سیدنا ابوحبہ بدری رضی اللہ عنہ (آپ ابوحبہ بن عمرو بن ثابت ہیں، بنو ثعلبہ بن عمرو بن عوف میں سے)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي ثَعْلَبَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ أَبُو حَبَّةَ»
ترجمہ
عروہ رحمہ اللہ ان لوگوں کے ناموں کے بیان میں جو انصار میں سے پھر بنی ثعلبہ بن عمرو بن عوف میں سے بدر میں شریک ہوئے، کہتے ہیں: ابوحبہ بھی ان میں شامل تھے۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي ثَعْلَبَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ أَبُو حَبَّةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ ثَابِتٍ»
ترجمہ
ابن شہاب زہری رحمہ اللہ ان لوگوں کے ناموں کے بیان میں جو انصار میں سے پھر بنی ثعلبہ بن عمرو بن عوف میں سے بدر میں شریک ہوئے، کہتے ہیں: ابوحبہ بن عمرو بن ثابت بھی ان میں شامل تھے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ، مَوْلَى عُثْمَانَ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، يُخْبِرُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا حَبَّةَ «يُفْتِي النَّاسَ أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِمَا رَمَى بِهِ الرَّجُلُ فِي الْجِمَارِ مِنَ الْحَصَى يَعْنِي مِنْ عَدَدِهِ» ، قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرِو بْنُ عُثْمَانَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو فَقَالَ: صَدَقَ أَبُو حَبَّةَ، وَكَانَ أَبُو حَبَّةَ بَدْرِيًّا
ترجمہ
عبداللہ بن عمرو بن عثمان کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوحبہ رضی اللہ عنہ کو لوگوں کو یہ فتویٰ دیتے سنا کہ اگر کوئی شخص جمرات میں کنکریاں مار دے تو ان کی تعداد کے بارے میں کوئی حرج نہیں۔ عبداللہ بن عمرو بن عثمان کہتے ہیں: میں نے یہ بات عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو بتائی تو انہوں نے کہا: ابوحبہ نے سچ کہا۔ اور ابوحبہ بدری صحابی تھے۔