المعجم الكبير للطبراني
مسند من يعرف بالكنى— کنیت سے معروف صحابہ کی مسانید
من يكنى أبا حبة أبو حبة البدري وهو أبو حبة بن عمرو بن ثابت أحد بني ثعلبة بن عمرو بن عوف باب: جن کی کنیت ابوحبہ ہے — سیدنا ابوحبہ بدری رضی اللہ عنہ (آپ ابوحبہ بن عمرو بن ثابت ہیں، بنو ثعلبہ بن عمرو بن عوف میں سے)
حدیث نمبر: 19023
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ، مَوْلَى عُثْمَانَ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ عُثْمَانَ، يُخْبِرُ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا حَبَّةَ «يُفْتِي النَّاسَ أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِمَا رَمَى بِهِ الرَّجُلُ فِي الْجِمَارِ مِنَ الْحَصَى يَعْنِي مِنْ عَدَدِهِ» ، قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرِو بْنُ عُثْمَانَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو فَقَالَ: صَدَقَ أَبُو حَبَّةَ، وَكَانَ أَبُو حَبَّةَ بَدْرِيًّاترجمہ
عبداللہ بن عمرو بن عثمان کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوحبہ رضی اللہ عنہ کو لوگوں کو یہ فتویٰ دیتے سنا کہ اگر کوئی شخص جمرات میں کنکریاں مار دے تو ان کی تعداد کے بارے میں کوئی حرج نہیں۔ عبداللہ بن عمرو بن عثمان کہتے ہیں: میں نے یہ بات عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو بتائی تو انہوں نے کہا: ابوحبہ نے سچ کہا۔ اور ابوحبہ بدری صحابی تھے۔