کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا ہانی بن نیار بن عمرو بن عبید بن کلاب بن دہمان بن غنم بن ذبیان بن کاہل بن دہل بن بلی بن عمرو بن حاف بن قضاعہ رضی اللہ عنہ، کنیت ابوبردہ بلوی، بنو حارثہ بن خزرج کے حلیف، عقبہ اور بدر میں شریک، اور سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے ماموں تھے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: فِي " تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُبَيْدٍ وَهُوَ حَلِيفٌ لَهُمْ مِنْ بَلِيٍّ، وَهُوَ بَدْرِيٌّ
ترجمہ
عروہ (تابعی) بیان کرتے ہیں کہ عقبہ کی بیعت میں شریک ہونے والے انصار کے ناموں میں، اور پھر بنو حارثہ میں سے، سیدنا ابو بردہ بن نیار بن عمرو بن عبید رضی اللہ عنہ کا نام ہے، وہ ان کے حلیف تھے، قبیلہ بلی سے، اور بدری تھے۔
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ هَارُونَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي «تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ، ثُمَّ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارِ بْنِ عَمْرٍو»
ترجمہ
ابن شہاب (زہری) بیان کرتے ہیں: عقبہ کی بیعت میں شریک ہونے والے انصار کے ناموں میں، اور پھر بنو حارثہ میں سے، سیدنا ابو بردہ بن نیار بن عمرو رضی اللہ عنہ (شامل ہیں)۔