المعجم الكبير للطبراني
باب الهاء— حرف ہا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
هانئ بن نيار بن عمرو بن عبيد بن كلاب بن دهمان بن غنم بن ذبيان بن كاهل بن دهل بن بلي بن عمرو بن الحاف بن قضاعة أبو بردة البلوي حليف بني حارثة بن الخزرج عقبي بدري وهو خال البراء بن عازب باب: سیدنا ہانی بن نیار بن عمرو بن عبید بن کلاب بن دہمان بن غنم بن ذبیان بن کاہل بن دہل بن بلی بن عمرو بن حاف بن قضاعہ رضی اللہ عنہ، کنیت ابوبردہ بلوی، بنو حارثہ بن خزرج کے حلیف، عقبہ اور بدر میں شریک، اور سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے ماموں تھے
حدیث نمبر: 18722
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ، عَنْ عُرْوَةَ: فِي " تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عُبَيْدٍ وَهُوَ حَلِيفٌ لَهُمْ مِنْ بَلِيٍّ، وَهُوَ بَدْرِيٌّترجمہ
عروہ (تابعی) بیان کرتے ہیں کہ عقبہ کی بیعت میں شریک ہونے والے انصار کے ناموں میں، اور پھر بنو حارثہ میں سے، سیدنا ابو بردہ بن نیار بن عمرو بن عبید رضی اللہ عنہ کا نام ہے، وہ ان کے حلیف تھے، قبیلہ بلی سے، اور بدری تھے۔