حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ قَالَ: قَرَأْنَا عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ الْمُقْرِئِ، ثنا سَهْلُ بْنُ عَامِرٍ الْبَجَلِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ وَابِصَةَ، قَالَ: «صَلَّى رَجُلٌ خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْإِعَادَةِ»
ترجمہ
سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک شخص نے صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھی تو رسول اللہ ﷺ نے اسے نماز دہرانے کا حکم دیا۔
وَحَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ثنا السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَهُ فَأَمَرَهُ أَنْ يُعِيدَ الصَّلَاةَ»
ترجمہ
سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک شخص کو صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے دیکھا تو اسے نماز دہرانے کا حکم دیا۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنُ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ، ثنا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ، ثنا مَالِكُ بْنُ سُعَيْرٍ، ثنا السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ، قَالَ: انْصَرَفَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَجُلٌ يُصَلِّي خَلْفَ الْقَوْمِ وَحْدَهُ فَقَالَ: «أَيُّهَا الْمُصَلِّي وَحْدَهُ، أَلَا تَكُونَ وَصَلْتَ صَفًّا فَدَخَلْتَ مَعَهُمْ أَوِ اجْتَرَرْتَ رَجُلًا إِلَيْكَ إِنْ ضَاقَ بِكَ الْمَكَانُ أَعِدْ صَلَاتَكَ فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لَكَ»
ترجمہ
سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو ایک شخص لوگوں کے پیچھے اکیلے نماز پڑھ رہا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اکیلے نماز پڑھنے والے! کیا تم کسی صف سے مل کر ان کے ساتھ شامل نہیں ہو سکتے تھے، یا اگر جگہ تنگ ہوتی تو کسی آدمی کو اپنی طرف کھینچ نہیں سکتے تھے؟ اپنی نماز دہراؤ، کیونکہ تمہاری یہ نماز نہیں ہوئی۔“