کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: عبدالرحمٰن یحصبی کی سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثنا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ، ثَنا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْيَحْصِبِيِّ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: قُلْتُ: «لَأَنْظُرَنَّ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ يُكَبِّرُ إِذَا خَفَضَ، وَإِذَا رَفَعَ وَيَرْفَعُ يَدَيْهِ، وَيُسَلِّمْ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ يَسَارِهِ»
ترجمہ
عبدالرحمن یحصبی رحمہ اللہ، سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: میں ضرور رسول اللہ ﷺ کو دیکھوں گا، تو آپ ﷺ جھکتے اور اٹھتے وقت تکبیر کہتے اور اپنے ہاتھ اٹھاتے، اور اپنے دائیں اور بائیں سلام پھیرتے تھے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثَنا شُعْبَةُ، ثنا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْيَحْصِبِيِّ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ: «أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ يُكَبِّرُ إِذَا خَفَضَ، وَإِذَا رَفَعَ وَيَرْفَعُ يَدَيْهِ عِنْدَ التَّكْبِيرَةِ، وَيُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ» قَالَ شُعْبَةُ: فَقَالَ لِي أَبَانُ بْنُ تَغْلِبَ فِي ذَا الْحَدِيثِ: حَتَّى يَبْدُوَ وَضَحُ وَجْهِهِ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ
ترجمہ
عبدالرحمن یحصبی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، آپ ﷺ جھکتے اور اٹھتے وقت تکبیر کہتے اور ہر تکبیر پر اپنے ہاتھ اٹھاتے، اور دائیں اور بائیں سلام پھیرتے تھے۔
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ قَالَا: ثنا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْيَحْصِبِيِّ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ»
ترجمہ
عبدالرحمن یحصبی رحمہ اللہ، سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ دائیں اور بائیں سلام پھیرتے یہاں تک کہ رخسار کی سفیدی نظر آتی۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، وأَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخُزَاعِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْيَحْصِبِيِّ فَسَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَعَنْ يَسَارِهِ مِثْلَ ذَلِكَ قَالَ: قُلْتُ لَهُ: مِنْ أَيْنَ أَخَذْتَ هَذَا؟ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: «صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ حَتَّى رَأَيْتُ بَيَاضَ خَدَّيْهِ»
ترجمہ
میں نے عبدالرحمن یحصبی رحمہ اللہ کے پیچھے نماز پڑھی، تو انہوں نے دائیں طرف ”السلام علیکم ورحمۃ اللہ“ کہہ کر سلام پھیرا اور بائیں طرف بھی اسی طرح۔ میں نے ان سے پوچھا: آپ نے یہ کہاں سے لیا؟ انہوں نے کہا: میں نے سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی تھی، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی، آپ ﷺ نے اسی طرح کیا، یہاں تک کہ میں نے آپ ﷺ کے دونوں رخساروں کی سفیدی دیکھی۔
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبَّادٍ الْخَطَّابِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ أَبِي بَكْرٍ النَّهْشَلِيِّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللهِ الْيَحْصِبِيِّ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَالَ: " {غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ} [الفاتحة: ٧] قَالَ: «رَبِّ اغْفِرْ لِي آمِينَ»
ترجمہ
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو، جب آپ ﷺ نے ”غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْہِمْ وَلَا الضَّالِّینَ“ [سورۃ الفاتحہ: 7] پڑھا، یہ فرماتے سنا: ”اے میرے رب! مجھے بخش دے، آمین۔“
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْيَحْصِبِيِّ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أُتِيَ بِالْقَاتِلِ يَجُرُّ نِسْعَتَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِوَلِيِّ الْمَقْتُولِ: «أَتَعْفُو عَنْهُ؟» قَالَ: لَا قَالَ: «فَتَأْخُذُ» قَالَ: لَا قَالَ: «فَتَقْتُلُهُ» قَالَ: نَعَمْ، فَأَعَادَ عَلَيْهِ ثَلَاثًا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّكَ إِنْ عَفَوْتَ عَنْهُ فَإِنَّهُ يَبُوءُ بِإِثْمِهِ» قَالَ: فَعَفَا عَنْهُ قَالَ: فَرَأَيْتُهُ يَجُرُّ نِسْعَتَهُ قَدْ عَفَا عَنْهُ
ترجمہ
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر تھا جب قاتل کو اس حال میں لایا گیا کہ وہ اپنی رسی گھسیٹ رہا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے مقتول کے ولی سے فرمایا: ”کیا تم اسے معاف کرتے ہو؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو کیا دیت لیتے ہو؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو کیا اسے قتل کرتے ہو؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ ﷺ نے یہ بات تین بار دہرائی، پھر رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”اگر تم اسے معاف کر دو گے تو وہ اپنے گناہ کا بوجھ خود اٹھائے گا۔“ کہتے ہیں: تو اس نے اسے معاف کر دیا، میں نے اسے دیکھا کہ وہ اپنی رسی گھسیٹ رہا تھا جبکہ اسے معاف کر دیا گیا تھا۔