المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الرحمن اليحصبي، عن وائل بن حجر باب: عبدالرحمٰن یحصبی کی سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْيَحْصِبِيِّ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أُتِيَ بِالْقَاتِلِ يَجُرُّ نِسْعَتَهُ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِوَلِيِّ الْمَقْتُولِ: «أَتَعْفُو عَنْهُ؟» قَالَ: لَا قَالَ: «فَتَأْخُذُ» قَالَ: لَا قَالَ: «فَتَقْتُلُهُ» قَالَ: نَعَمْ، فَأَعَادَ عَلَيْهِ ثَلَاثًا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّكَ إِنْ عَفَوْتَ عَنْهُ فَإِنَّهُ يَبُوءُ بِإِثْمِهِ» قَالَ: فَعَفَا عَنْهُ قَالَ: فَرَأَيْتُهُ يَجُرُّ نِسْعَتَهُ قَدْ عَفَا عَنْهُسیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر تھا جب قاتل کو اس حال میں لایا گیا کہ وہ اپنی رسی گھسیٹ رہا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے مقتول کے ولی سے فرمایا: ”کیا تم اسے معاف کرتے ہو؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو کیا دیت لیتے ہو؟“ اس نے کہا: نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو کیا اسے قتل کرتے ہو؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ ﷺ نے یہ بات تین بار دہرائی، پھر رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”اگر تم اسے معاف کر دو گے تو وہ اپنے گناہ کا بوجھ خود اٹھائے گا۔“ کہتے ہیں: تو اس نے اسے معاف کر دیا، میں نے اسے دیکھا کہ وہ اپنی رسی گھسیٹ رہا تھا جبکہ اسے معاف کر دیا گیا تھا۔