❮
❯
حدیث نمبر: 18324
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثَنا شُعْبَةُ، ثنا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْيَحْصِبِيِّ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ: «أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ يُكَبِّرُ إِذَا خَفَضَ، وَإِذَا رَفَعَ وَيَرْفَعُ يَدَيْهِ عِنْدَ التَّكْبِيرَةِ، وَيُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ، وَعَنْ شِمَالِهِ» قَالَ شُعْبَةُ: فَقَالَ لِي أَبَانُ بْنُ تَغْلِبَ فِي ذَا الْحَدِيثِ: حَتَّى يَبْدُوَ وَضَحُ وَجْهِهِ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَالَ أَوْ نَحْوَ ذَلِكَ
ترجمہ

سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، آپ ﷺ جھکتے اور اٹھتے وقت تکبیر کہتے اور ہر تکبیر پر اپنے ہاتھ اٹھاتے، اور دائیں اور بائیں سلام پھیرتے تھے۔ شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ابان بن تغلب نے مجھ سے اس حدیث میں یہ (الفاظ بھی) بیان کیے: ”یہاں تک کہ آپ ﷺ کے چہرے کی سفیدی ظاہر ہو جاتی“، میں نے یہ بات عمرو بن مرہ سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: یا اسی طرح کی کوئی بات۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الواو / حدیث: 18324
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 42، حدیث 104