حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ الْجَرْمِيُّ، ثنا أَبُو تُمَيْلَةَ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «لَقَدْ كُنْتُ أُصَافِحُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ يَمَسُّ جِلْدِي جِلْدَهُ، فَأَتَعَرَّقُهُ فِي يَدَيَّ بَعْدَ ثَالِثَةٍ أَطْيَبَ رِيحًا مِنَ الْمِسْكِ»
ترجمہ
عبدالجبار بن وائل رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، فرماتے ہیں: ”میں نبی کریم ﷺ سے مصافحہ کیا کرتا تھا، یا آپ ﷺ کی جلد میری جلد کو چھو جاتی، تو میں تیسرے دن کے بعد بھی اسے اپنے ہاتھوں میں مہکتا محسوس کرتا، مشک سے بھی زیادہ خوشبودار۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِنْدَهِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، عَنْ شَيْبَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَاسْتَنْثِرَ وَخَلِّلَ أَصَابِعَهُ بِأَصَابِعِهِ»
ترجمہ
عبدالجبار بن وائل رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے وضو کیا، ناک جھاڑی اور اپنی انگلیوں کا خلال کیا۔