المعجم الكبير للطبراني
باب الواو— حرف واؤ سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جابر الجعفي، عن عبد الجبار بن وائل باب: جابر جعفی کی عبدالجبار بن وائل سے روایات
حدیث نمبر: 18288
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ الْجَرْمِيُّ، ثنا أَبُو تُمَيْلَةَ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: «لَقَدْ كُنْتُ أُصَافِحُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ يَمَسُّ جِلْدِي جِلْدَهُ، فَأَتَعَرَّقُهُ فِي يَدَيَّ بَعْدَ ثَالِثَةٍ أَطْيَبَ رِيحًا مِنَ الْمِسْكِ»ترجمہ
عبدالجبار بن وائل رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، فرماتے ہیں: ”میں نبی کریم ﷺ سے مصافحہ کیا کرتا تھا، یا آپ ﷺ کی جلد میری جلد کو چھو جاتی، تو میں تیسرے دن کے بعد بھی اسے اپنے ہاتھوں میں مہکتا محسوس کرتا، مشک سے بھی زیادہ خوشبودار۔“