کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ وَكَانَ إِذَا ذَهَبَ أَبْعَدَ , وَأَمَرَنِي أَنْ أَتَّبِعَهُ بِوَضُوءٍ , فَجَاءَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ , فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ تَحْتِهَا فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ "
ترجمہ
ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جب اپنے کسی سفر میں نکلتے اور قضائے حاجت کے لیے جاتے تو دور تشریف لے جاتے۔ آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ وضو کا پانی لے کر آپ ﷺ کے پیچھے جاؤں، تو آپ ﷺ تشریف لائے جبکہ ایک شامی جبہ پہن رکھا تھا، آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ اس کے نیچے سے نکالا، وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔
حَدَّثَنَا أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَزْرَقُ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَهَبَ الْمَذْهَبَ أَبْعَدَ , فَذَهَبَ لِحَاجَةٍ وَهُوَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ فَقَالَ: «ائْتِنِي بِوَضُوءٍ» , فَجِئْتُهُ بِوَضُوءٍ , فَأَخْرَجَ يَدَيْهِ مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ "
ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: رسول اللہ ﷺ جب (قضائے حاجت کے لیے) جاتے تو دور تشریف لے جاتے۔ ایک سفر میں آپ ﷺ حاجت کے لیے گئے تو فرمایا: ”میرے پاس وضو کا پانی لاؤ۔“ میں آپ ﷺ کے پاس وضو کا پانی لے آیا، تو آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ جبے کے نیچے سے نکالے، وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، قَالَ , حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَهَبَ فِي حَاجَةٍ أَبْعَدَ الْمَذْهَبَ , فَقَالَ: «اتْبَعْنِي بِالْمَاءِ» , فَاتَّبَعْتُهُ بِإِدَاوَةٍ , وَكَانَتْ عَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ فَأَخْرَجَ يَدَيْهِ مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ , فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ "
ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپ ﷺ کے ایک سفر میں تھا، اور رسول اللہ ﷺ جب حاجت کے لیے جاتے تو دور تشریف لے جاتے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پیچھے پانی لے آؤ۔“ چنانچہ میں ایک برتن میں پانی لے کر آپ ﷺ کے پیچھے گیا۔ آپ ﷺ نے ایک شامی جبہ پہن رکھا تھا جس کی آستینیں تنگ تھیں، تو آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ جبے کے نیچے سے نکالے، وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: «كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ فَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَهَبَ أَبْعَدَ الْمَذْهَبَ»
ترجمہ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ”میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپ ﷺ کے ایک سفر میں تھا، اور رسول اللہ ﷺ جب (قضائے حاجت کے لیے) جاتے تو دور تشریف لے جاتے۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ الْمَازِنِيُّ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى الْيَمَامِيُّ، ثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: قَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي ذَكَرْتُ فُلَانَةً أَتُطْلِقُ لِي أَنْ أَرَاهَا؟ قَالَ: «نَعَمْ» , فَإِنْ كُنْتُ لَأَحْتَالُهَا فِي أُصُولِ النَّخْلِ لِتَمُرَّ بِي "
ترجمہ
ابوسلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: میں نے فلاں عورت کا تذکرہ کیا تھا، کیا آپ مجھے اسے دیکھنے کی اجازت دیتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ چنانچہ میں کھجور کے تنوں کے پاس تدبیر کرتا کہ وہ میرے سامنے سے گزرے۔