المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو سلمة بن عبد الرحمن , عن المغيرة باب: ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18190
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَيَّانَ الْمَازِنِيُّ، ثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى الْيَمَامِيُّ، ثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: قَالَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي ذَكَرْتُ فُلَانَةً أَتُطْلِقُ لِي أَنْ أَرَاهَا؟ قَالَ: «نَعَمْ» , فَإِنْ كُنْتُ لَأَحْتَالُهَا فِي أُصُولِ النَّخْلِ لِتَمُرَّ بِي "ترجمہ
ابوسلمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا: میں نے فلاں عورت کا تذکرہ کیا تھا، کیا آپ مجھے اسے دیکھنے کی اجازت دیتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ چنانچہ میں کھجور کے تنوں کے پاس تدبیر کرتا کہ وہ میرے سامنے سے گزرے۔