حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُخْتَارِ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَى الْجَدَّةَ سُدُسًا»
ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے دادی کو چھٹا حصہ عطا فرمایا۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابَانَ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، ثنا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، ثنا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَا مِنْ عَبْدٍ يُسْتَرْعَى رَعِيَّةً وَهُوَ لَهَا غَاشٌّ إِلَّا دَخَلَ النَّارَ»
ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”جس بندے کو بھی کسی رعیت کا نگہبان بنایا جائے اور وہ اس کے ساتھ خیانت کرنے والا ہو، وہ جہنم میں داخل ہو گا۔“