کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: شرحبیل بن معشر عبسی کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ثنا أَبِي، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ، وَمُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ بْنِ بَكَّارٍ قَالَا: ثنا الْوَلِيدُ بْنُ عُتْبَةَ، قَالَا: ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ: سَمِعْتُ شُرَحْبِيلَ بْنَ مَعْشَرٍ يُحَدِّثُ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ عَبْدٍ يَقُومُ فِي الدُّنْيَا مَقَامَ سُمْعَةٍ وَرِيَاءٍ إِلَّا سَمَّعَ اللهُ بِهِ عَلَى رُءُوسِ الْخَلَائِقِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ»
ترجمہ
…دونوں کہتے ہیں: ہمیں بقیہ بن ولید نے بیان کیا، وہ صفوان بن عمرو سے، وہ کہتے ہیں: میں نے شرحبیل بن معشر کو یہ بیان کرتے سنا، وہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے، وہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی بندہ دنیا میں شہرت اور دکھاوے کی خاطر کوئی مقام حاصل نہیں کرتا مگر اللہ قیامت کے دن مخلوق کے سامنے اسے رسوا کرے گا۔“
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلَاءِ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، ثنا أَبِي، عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ مَعْشَرٍ الْعَبْسِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «عَبْدُ اللهِ بْنُ سَلَامٍ عَاشِرُ عَشَرَةٍ فِي الْجَنَّةِ»
ترجمہ
…اپنے والد سے، وہ ضمضم بن زرعہ سے، وہ شریح بن عبید سے، وہ شرحبیل بن معشر عبسی سے، وہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”عبداللہ بن سلام جنت میں دس میں سے دسویں ہیں۔“