کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: عیسیٰ بن طلحہ کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَطْوَلُ النَّاسِ أَعْنَاقًا الْمُؤَذِّنُونَ»
ترجمہ
عیسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”لوگوں میں سب سے لمبی گردنوں والے مؤذن ہوں گے۔“
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ ابْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ، عَنْ عِيسَى بْنِ طَلْحَةَ، قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى مُعَاوِيَةَ فَنَادَى الْمُنَادِي لِلصَّلَاةِ، فَقَالَ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ كَمَا قَالَ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ أَيْضًا، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، ثُمَّ قَالَ: «هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ»
ترجمہ
ابن ابراہیم بن حارث تیمی رحمہ اللہ عیسیٰ بن طلحہ رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ہم سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے تو مؤذن نے نماز کے لیے پکارا، اس نے کہا: ”اللہ اکبر اللہ اکبر“، تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی ویسے ہی کہا، پھر اس نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“، تو انہوں نے بھی ویسے ہی کہا، پھر اس نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں“، تو انہوں نے بھی ویسے ہی کہا، پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح فرماتے سنا ہے۔“