کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سیدنا مالک بن ربیعہ، ابواسید انصاری پھر خزرجی پھر ساعدی، رضی اللہ عنہ، بدری صحابی
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ، ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ هِشَامٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا زِيَادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ: «فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا أَبُو أُسَيْدٍ مَالِكُ بْنُ رَبِيعَةَ بْنِ الْبُدْنِ بْنِ عَامِرِ بْنِ عَوْفِ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْخَزْرَجِ بْنِ سَاعِدَةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ الْخَزْرَجِ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ»
ترجمہ
محمد بن اسحاق کہتے ہیں: بدر میں شریک ہونے والوں کے نام بیان کرتے ہوئے: ابواسید مالک بن ربیعہ بن البدن بن عامر بن عوف بن حارثہ بن عمرو بن خزرج بن ساعدہ بن کعب بن خزرج بن حارثہ بن ثعلبہ بن عمرو بن عامر۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ حَازِمٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ أَبَا أُسَيْدٍ السَّاعِدِيَّ، أُصِيبَ بَصَرُهُ قَبْلَ قَتْلِ عُثْمَانَ، فَقَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي مَتَّعَنِي بِبَصَرِي فِي حَيَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا أَرَادَ اللهُ الْفِتْنَةَ فِي عِبَادِهِ كَفَّ بَصَرِي عَنْهَا»
ترجمہ
سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ ابواسید الساعدی رضی اللہ عنہ کی بینائی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت سے پہلے جاتی رہی، تو انہوں نے فرمایا: ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے نبی کریم ﷺ کی زندگی میں مجھے اپنی بینائی سے فائدہ اٹھانے دیا، پھر جب اللہ نے اپنے بندوں پر فتنہ لانے کا ارادہ کیا تو میری بینائی مجھ سے روک لی۔“
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: «تُوُفِّيَ أَبُو أُسَيْدٍ السَّاعِدِيُّ، وَاسْمُهُ مَالِكُ بْنُ رَبِيعَةَ، سَنَةَ ثَلَاثِينَ، وَسِنُّهُ تِسْعُونَ سَنَةً»
ترجمہ
ابوالزنباع روح بن الفرج، یحییٰ بن بکیر سے روایت کرتے ہیں کہ ابواسید الساعدی رضی اللہ عنہ کا انتقال تیس ہجری میں ہوا، ان کا نام مالک بن ربیعہ تھا، اور ان کی عمر نوے سال تھی۔