المعجم الكبير للطبراني
باب الميم— حرف میم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مالك بن ربيعة أبو أسيد الأنصاري ثم الخزرجي ثم الساعدي بدري باب: سیدنا مالک بن ربیعہ، ابواسید انصاری پھر خزرجی پھر ساعدی، رضی اللہ عنہ، بدری صحابی
حدیث نمبر: 16625
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ حَازِمٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ أَبَا أُسَيْدٍ السَّاعِدِيَّ، أُصِيبَ بَصَرُهُ قَبْلَ قَتْلِ عُثْمَانَ، فَقَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي مَتَّعَنِي بِبَصَرِي فِي حَيَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمَّا أَرَادَ اللهُ الْفِتْنَةَ فِي عِبَادِهِ كَفَّ بَصَرِي عَنْهَا»ترجمہ
سلیمان بن یسار سے روایت ہے کہ ابواسید الساعدی رضی اللہ عنہ کی بینائی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت سے پہلے جاتی رہی، تو انہوں نے فرمایا: ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے نبی کریم ﷺ کی زندگی میں مجھے اپنی بینائی سے فائدہ اٹھانے دیا، پھر جب اللہ نے اپنے بندوں پر فتنہ لانے کا ارادہ کیا تو میری بینائی مجھ سے روک لی۔“