حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو مَعْمَرٍ الْمُقْعَدُ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ أبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» مَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّةً هَكَذَا، حَتَّى بَلَغَ الْقَذَالَ "
ترجمہ
سیدنا کعب بن عمرو یامی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے اپنے سر پر ایک بار اس طرح مسح کیا یہاں تک کہ گدی تک پہنچے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ أبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ رَأْسَهُ مِنْ مُقَدَّمِهِ إِلَى مُؤَخَّرِهِ وَأَخْرَجَ يَدَيْهِ مِنْ تَحْتِ أُذُنَيْهِ»
ترجمہ
سیدنا کعب بن عمرو یامی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے اپنے سر کا اگلے حصے سے پچھلے حصے تک مسح کیا اور اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں کانوں کے نیچے سے نکالے۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، ثنا أَبُو سَلَمَةَ الْكِنْدِيُّ، ثنا لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ مُصَرِّفٍ، عَنْ أبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ،: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، يَأْخُذُ لِكُلِّ وَاحِدَةٍ مَاءً جَدِيدًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، فَلَمَّا مَسَحَ رَأْسَهُ قَالَ: «هَكَذَا» ، وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ مِنْ مُقَدَّمِ رَأْسِهِ حَتَّى بَلَغَ بِهِمَا إِلَى أَسْفَلِ عُنُقِهِ مِنْ قِبَلِ قَفَاهُ
ترجمہ
سیدنا کعب بن عمرو یامی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا، تین بار کلی کی اور تین بار ناک میں پانی ڈالا، ہر بار کے لیے نیا پانی لیتے، اور اپنا چہرہ تین بار دھویا، پھر جب سر کا مسح کیا تو فرمایا: ”اس طرح“، اور اپنے ہاتھ سے سر کے اگلے حصے سے لے کر اپنی گردن کے نچلے حصے تک گدی کی طرف سے اشارہ کیا۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ، ثنا مُعْتَمِرٌ، ثنا لَيْثٌ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ أبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: «دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ وَالْمَاءُ يَسِيلُ مِنْ وَجْهِهِ عَلَى لِحْيَتِهِ وَصَدْرِهِ، يَفْصِلُ بَيْنَ الْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ»
ترجمہ
سیدنا کعب بن عمرو یامی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس گیا تو آپ ﷺ وضو کر رہے تھے اور پانی آپ ﷺ کے چہرے سے ہوتا ہوا آپ ﷺ کی داڑھی اور سینے پر بہہ رہا تھا، آپ ﷺ کلی اور ناک میں پانی ڈالنے کو الگ الگ کرتے تھے۔
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَنْبَسَةَ الْخَزَّازُ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ أبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ»
ترجمہ
سیدنا کعب بن عمرو یامی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو وضو کرتے اور اپنے سر کا مسح کرتے دیکھا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُصَرِّفِ بْنِ عَمْرٍو الْيَامِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي مُصَرِّفُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السُّرَى بْنِ مُصَرِّفِ بْنِ كَعْبِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، يَبْلُغُ بِهِ كَعْبَ بْنَ عَمْرٍو، قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَمَسَحَ بَاطِنَ لِحْيَتِهِ وَقَفَاهُ»
كَعْبُ بْنُ قُطْبَةَ،
كَعْبُ بْنُ قُطْبَةَ،
ترجمہ
سیدنا کعب بن عمرو یامی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے وضو کیا اور اپنی داڑھی کے اندرونی حصے اور اپنی گدی کا مسح کیا۔