المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كعب بن عمرو اليامي باب: سیدنا کعب بن عمرو یامی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16459
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ، ثنا مُعْتَمِرٌ، ثنا لَيْثٌ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ مُصَرِّفٍ، عَنْ أبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: «دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ وَالْمَاءُ يَسِيلُ مِنْ وَجْهِهِ عَلَى لِحْيَتِهِ وَصَدْرِهِ، يَفْصِلُ بَيْنَ الْمَضْمَضَةِ وَالِاسْتِنْشَاقِ»ترجمہ
سیدنا کعب بن عمرو یامی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ﷺ کے پاس گیا تو آپ ﷺ وضو کر رہے تھے اور پانی آپ ﷺ کے چہرے سے ہوتا ہوا آپ ﷺ کی داڑھی اور سینے پر بہہ رہا تھا، آپ ﷺ کلی اور ناک میں پانی ڈالنے کو الگ الگ کرتے تھے۔