المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
كعب بن عمرو اليامي باب: سیدنا کعب بن عمرو یامی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16458
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخٍ، ثنا أَبُو سَلَمَةَ الْكِنْدِيُّ، ثنا لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، حَدَّثَنِي طَلْحَةُ بْنُ مُصَرِّفٍ، عَنْ أبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ،: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ ثَلَاثًا وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا، يَأْخُذُ لِكُلِّ وَاحِدَةٍ مَاءً جَدِيدًا، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، فَلَمَّا مَسَحَ رَأْسَهُ قَالَ: «هَكَذَا» ، وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ مِنْ مُقَدَّمِ رَأْسِهِ حَتَّى بَلَغَ بِهِمَا إِلَى أَسْفَلِ عُنُقِهِ مِنْ قِبَلِ قَفَاهُترجمہ
سیدنا کعب بن عمرو یامی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا، تین بار کلی کی اور تین بار ناک میں پانی ڈالا، ہر بار کے لیے نیا پانی لیتے، اور اپنا چہرہ تین بار دھویا، پھر جب سر کا مسح کیا تو فرمایا: ”اس طرح“، اور اپنے ہاتھ سے سر کے اگلے حصے سے لے کر اپنی گردن کے نچلے حصے تک گدی کی طرف سے اشارہ کیا۔