کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: محمد بن علی بن حسین کی سیدنا ابویسر رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أبِيهِ، عَنْ أبِي الْيَسَرِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ وَضَعَ عَنْهُ أَظَلَّهُ اللهُ فِي ظِلِّ عَرْشِهِ»
ترجمہ
سیدنا ابو الیسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کسی تنگ دست کو مہلت دے یا اس کا قرض معاف کر دے، اللہ اسے اپنے عرش کے سائے میں جگہ دے گا۔“
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أبِيهِ، عَنْ أبِي الْيَسَرِ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَسْتَظِلَّ مِنْ فَوْرِ جَهَنَّمَ فَلْيَنْظُرْ غَرِيمًا أَوْ يَدَعْ لِمُعْسِرٍ»
ترجمہ
سیدنا ابو الیسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جسے یہ پسند ہو کہ وہ جہنم کی گرمی سے بچ جائے، تو اسے چاہیے کہ کسی مقروض کو مہلت دے یا تنگ دست کے لیے قرض چھوڑ دے۔“