❮
❯
حدیث نمبر: 16422
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: كَانَ لِأَبِي الْيَسَرِ عَلَى رَجُلٍ دَيْنٌ فَأَتَاهُ يَتَقَاضَاهُ فِي أَهْلِهِ، فَقَالَ لِجَارِيَتِهِ: قُولِي: لَيْسَ هُوَ هَهُنَا، فَسَمِعَ صَوْتَهُ، فَقَالَ: اخْرُجْ قَدْ سَمِعْتُ صَوْتَكَ، فَخَرَجَ إِلَيْهِ فَقَالَ: مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟، قَالَ: الْعُسْرَةُ، قَالَ: اللهَ؟، قَالَ: اللهُ، قَالَ: اذْهَبْ فَلَكَ مَا عَلَيْكَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ وَضَعَ عَنْهُ كَانَ فِي ظِلِّ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَوْ كَنَفِ اللهِ»
ترجمہ

ابو الیسر رضی اللہ عنہ کا ایک آدمی پر قرض تھا، وہ اس کے گھر تقاضا کرنے آئے تو اس نے اپنی باندی سے کہا: کہہ دو کہ وہ یہاں نہیں ہے۔ ابو الیسر رضی اللہ عنہ نے اس کی آواز سن لی تو کہا: نکل آؤ، میں نے تمہاری آواز سن لی ہے۔ وہ ان کے پاس نکل آیا تو انہوں نے پوچھا: تجھے یہ کرنے پر کس چیز نے آمادہ کیا؟ اس نے کہا: تنگ دستی نے۔ انہوں نے پوچھا: اللہ کی قسم؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم۔ انہوں نے کہا: جاؤ، تمہارے ذمے جو (قرض) تھا وہ تمہارا ہوا، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو کسی تنگ دست کو مہلت دے یا اس کا قرض معاف کر دے، وہ قیامت کے دن اللہ کے سائے یا اللہ کی پناہ میں ہو گا۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب الكاف / حدیث: 16422
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 166، حدیث 373