کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: ابوبکر بن حفص بن عمر بن سعد کی سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَا: ثنا فُضَيْلُ بْنُ مَرْزُوقٍ، عَنْ أبِي إِسْحَاقَ، عَنْ رَجُلٍ يُقَالُ لَهُ أَبُو بَكْرٍ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ عَلِمْنَا كَيْفَ السَّلَامُ عَلَيْكَ، فَكَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ؟، فَقَالَ: " تَقُولُوا: اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ " .
ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہمیں معلوم ہو گیا کہ آپ پر سلام کیسے بھیجیں، تو آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم یوں کہو: اے اللہ! محمد اور آل محمد پر ایسے رحمت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا، بزرگی والا ہے۔ اے اللہ! محمد اور آل محمد پر ایسے برکت نازل فرما جیسے تو نے ابراہیم پر برکت نازل فرمائی، بے شک تو تعریف کیا گیا، بزرگی والا ہے۔“
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ، عَنْ أبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَة، قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟، فَذَكَرَ نَحْوَهُ
ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں؟ پھر راوی نے اسی طرح کی حدیث بیان کی۔