المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو جعفر محمد بن علي بن الحسين، عن كعب بن عجرة باب: ابوجعفر محمد بن علی بن حسین کی سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16389
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أبِي جَعْفَرٍ، قَالَ: قُلْتُ لِكَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ: حَدَّثْ بِمَا سَمِعْتَ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: «لَا تَحِلُّ بِنْتُ الْأَخِ وَلَا بِنْتُ الْأُخْتِ مِنَ الرَّضَاعَةِ»ترجمہ
ابو جعفر محمد بن علی بن الحسین کہتے ہیں: میں نے سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: آپ نے رسول اللہ ﷺ سے جو سنا ہے وہ بیان کیجیے۔ تو انہوں نے فرمایا: میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”رضاعت سے بھائی کی بیٹی اور بہن کی بیٹی حلال نہیں ہوتیں۔“