حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثنا أَبُو الْأَسْوَدِ النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنِ الْأَعْرَجِ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ الْأَنْصَارِيَّ، أَخْبَرَهُ عَنْ كَعْبٍ، أَنَّهُ كَانَ لَهُ عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي حَدْرَدَ مَالٌ فَلَقِيَهُ فَلَزِمَهُ، فَتَكَلَّمَا فَارْتَفَعَتِ الْأَصْوَاتُ، فَمَرَّ بِهِمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «يَا كَعْبُ» وَأَشَارَ بِيَدِهِ كَأَنَّهُ يُرِيدُ النِّصْفَ، فَأَخَذَ نِصْفَ مَا عَلَيْهِ وَتَرَكَ نِصْفَهُ
ترجمہ
سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن ابی حدرد کے ذمے ان کا کچھ مال تھا، تو وہ ان سے ملے اور انہیں پکڑ لیا، دونوں کی بات چیت ہوئی تو آوازیں بلند ہو گئیں، تو رسول اللہ ﷺ ان کے پاس سے گزرے اور فرمایا: ”اے کعب!“ اور اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا گویا آدھا چھوڑنے کا ارادہ ظاہر کر رہے ہوں، تو انہوں نے اپنے قرض کا آدھا لے لیا اور آدھا چھوڑ دیا۔
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ كَعْبٍ، أَنَّهُ كَانَ لَهُ عَلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي حَدْرَدَ مَالٌ فَاقْتَضَاهُ حَتَّى ارْتَفَعَتِ الْأَصْوَاتُ، فَمَرَّ بِهِمَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «يَا كَعْبُ» ، وَأَشَارَ بِيَدِهِ كَأَنَّهُ يُرِيدُ النِّصْفَ، فَأَخَذَ نِصْفَ مَا عَلَيْهِ وَتَرَكَ نِصْفًا
ترجمہ
سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عبداللہ بن ابی حدرد کے ذمے ان کا کچھ مال تھا، تو انہوں نے اس سے تقاضا کیا یہاں تک کہ آوازیں بلند ہو گئیں، تو رسول اللہ ﷺ ان کے پاس سے گزرے اور فرمایا: ”اے کعب!“ اور اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا گویا آدھا چھوڑنے کا ارادہ ظاہر کر رہے ہوں، تو انہوں نے اپنے قرض کا آدھا لے لیا اور آدھا چھوڑ دیا۔