المعجم الكبير للطبراني
باب الكاف— حرف کاف سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
يزيد بن خصيفة، عن كعب بن مالك باب: یزید بن خصیفہ کی سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16229
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَاءُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا وَجَدَ أَحَدُكُمْ أَلَمًا فَلْيَضَعْ يَدَهُ حَيْثُ يَجِدُ أَلَمَهُ، ثُمَّ يَقُولُ: أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللهِ وَقُدْرَتِهِ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ، سَبْعَ مَرَّاتٍ "ترجمہ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کو کہیں درد محسوس ہو تو وہ اپنا ہاتھ اسی جگہ رکھے جہاں درد محسوس ہو، پھر سات بار کہے: میں اللہ کی عزت اور ہر چیز پر اس کی قدرت کی پناہ لیتا ہوں اس شر سے جو میں محسوس کر رہا ہوں۔“