کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: ابوعلی ہمدانی، ثمامہ بن شفی، کی سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ شُفَيٍّ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُنَا بِتَسْوِيَةِ الْقُبُورِ»
ترجمہ
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ہمیں قبروں کو برابر کرنے کا حکم دیتے تھے۔
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى، أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ أَبَا عَلِيٍّ الْهَمْدَانِيَّ، أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ رَأَى فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ أَمَرَ بِقُبُورِ الْمُسْلِمِينَ، فَسُوِّيَتْ بِأَرْضِ الرُّومِ وَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «سَوُّوا قُبُورَكُمْ»
ترجمہ
ابوعلی ہمدانی بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے دیکھا کہ سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ نے روم کی سرزمین میں مسلمانوں کی قبروں کو برابر کرنے کا حکم دیا تو وہ برابر کر دی گئیں، اور فرمایا: میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اپنی قبروں کو برابر کرو۔“
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مِقْلَاصٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ ثُمَامَةَ بْنَ شُفَيٍّ، حَدَّثَهُ، قَالَ: كُنَّا مَعَ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ بِأَرْضِ الرُّومِ فَتُوُفِّي صَاحِبٌ لَنَا فَأَمَرَ فَضَالَةُ بْنُ عُبَيْدٍ بِقَبْرِهِ فَسُوِّيَ، وَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَأْمُرُ بِتَسْوِيَتِهَا»
ترجمہ
ہم روم کی سرزمین میں سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے کہ ہمارا ایک ساتھی فوت ہو گیا، تو سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ نے اس کی قبر برابر کرنے کا حکم دیا، اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا کہ آپ قبروں کو برابر کرنے کا حکم دیتے تھے۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ الْجُمَحِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْجُمَحِيُّ، ثنا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو إِبْرَاهِيمَ السِّيَائِيُّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَلِيٍّ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سَوُّوا الْقُبُورَ عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ إِذَا دَفَنْتُمْ»
ترجمہ
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم دفن کرو تو قبروں کو زمین کی سطح کے برابر کر دو۔“