المعجم الكبير للطبراني
باب الفاء— حرف فا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو علي الهمداني ثمامة بن شفي، عن فضالة بن عبيد باب: ابوعلی ہمدانی، ثمامہ بن شفی، کی سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15901
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى، أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، أَنَّ أَبَا عَلِيٍّ الْهَمْدَانِيَّ، أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ رَأَى فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ أَمَرَ بِقُبُورِ الْمُسْلِمِينَ، فَسُوِّيَتْ بِأَرْضِ الرُّومِ وَقَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «سَوُّوا قُبُورَكُمْ»ترجمہ
ابوعلی ہمدانی بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے دیکھا کہ سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ نے روم کی سرزمین میں مسلمانوں کی قبروں کو برابر کرنے کا حکم دیا تو وہ برابر کر دی گئیں، اور فرمایا: میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے سنا: ”اپنی قبروں کو برابر کرو۔“