المعجم الكبير للطبراني
باب الفاء— حرف فا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
أبو علي الهمداني ثمامة بن شفي، عن فضالة بن عبيد باب: ابوعلی ہمدانی، ثمامہ بن شفی، کی سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15902
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مِقْلَاصٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَنَّ ثُمَامَةَ بْنَ شُفَيٍّ، حَدَّثَهُ، قَالَ: كُنَّا مَعَ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ بِأَرْضِ الرُّومِ فَتُوُفِّي صَاحِبٌ لَنَا فَأَمَرَ فَضَالَةُ بْنُ عُبَيْدٍ بِقَبْرِهِ فَسُوِّيَ، وَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَأْمُرُ بِتَسْوِيَتِهَا»ترجمہ
ہم روم کی سرزمین میں سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے کہ ہمارا ایک ساتھی فوت ہو گیا، تو سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ نے اس کی قبر برابر کرنے کا حکم دیا، اور فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا کہ آپ قبروں کو برابر کرنے کا حکم دیتے تھے۔