کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: سلیمان بن یسار کی سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ كَانَ رَدِيفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أُمِّي عَجُوزَةٌ كَبِيرَةٌ، وَإِنْ حَمَلْتُهَا لَمْ تَسْتَمْسِكْ، وَإِنْ رَبَطْتُهَا خَشِيتُ أَنْ أَقْتُلَهَا، أَفَأَحُجُّ عَنْهَا؟ قَالَ: «أَرَأَيْتَ لَوْ كَانَ عَلَى أُمِّكَ دَيْنٌ أَكُنْتَ قَاضِيَهُ عَنْهَا؟» قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: «فَاحْجُجْ عَنْ أُمِّكَ»
ترجمہ
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کے پیچھے سوار تھے، تو ایک آدمی آپ کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میری والدہ بہت بوڑھی ہیں، اگر میں انہیں سوار کروں تو وہ سنبھل نہیں سکتیں، اور اگر انہیں باندھ دوں تو مجھے ڈر ہے کہ کہیں ان کی جان نہ لے بیٹھوں۔ کیا میں ان کی طرف سے حج کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے، اگر تمہاری والدہ پر کوئی قرض ہوتا تو کیا تم اسے ان کی طرف سے ادا کرتے؟“ اس نے کہا: ہاں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اپنی والدہ کی طرف سے حج کرو۔“
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ، ثنا أَبُو تَقِيٍّ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ ابْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، إِنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللهِ بْنَ شَدَّادٍ، يُحَدِّثُ عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ لَا يَسْتَطِيعُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ، وَلَا الظَّعْنَ قَالَ: «حِجَّ عَنْ أَبِيكَ وَاعْتَمِرْ»
ترجمہ
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! میرے والد بہت بوڑھے ہیں، نہ حج کر سکتے ہیں، نہ عمرہ، اور نہ سفر کی طاقت رکھتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے والد کی طرف سے حج اور عمرہ کرو۔“