المعجم الكبير للطبراني
باب الفاء— حرف فا سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ربيعة بن الحارث، عن الفضل بن عباس باب: ربیعہ بن حارث کی سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15848
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، عَنْ عَبْدِ رَبِّهِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نَافِعٍ بن الْعَمْيَاءِ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " الصَّلَاةُ مَثْنَى مَثْنَى، تَشَهَّدُ فِي كُلِّ رَكْعَتَيْنِ، وَتَضَرَّعُ، وَتَخَشَّعُ، وَتَمَسْكَنُ، وَتُقْنِعُ بِيَدَيْكَ، يَقُولُ: تَرْفَعُهَا إِلَى رَبِّكَ تُسْتَقْبَلُ بِوَجْهِكَ، وَتَقُولُ: يَا رَبِّ يَا رَبِّ، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَهُوَ خِدَاعٌ "ترجمہ
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”نماز دو دو رکعت ہے، ہر دو رکعت میں تشہد پڑھو، اور عاجزی، خشوع اور مسکینی اختیار کرو، اور اپنے دونوں ہاتھ (دعا کے لیے) اٹھاؤ، اپنا چہرہ اپنے رب کی طرف متوجہ کر کے انہیں اٹھاؤ، اور کہو: اے میرے رب! اے میرے رب! جو ایسا نہ کرے وہ (نماز) ناقص ہے۔“