کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: حسن بن دینار کی، حسن کے واسطے سے، سیدنا عمران رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ يُوسُفَ الْعُقَيْلِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: قَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ، لِلْحَكَمِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ سَمِعْتَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا طَاعَةَ لِمَخْلُوقٍ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ؟» قَالَ: نَعَمْ
ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا تم نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے سنا ہے: ”اللہ کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت نہیں“؟ انہوں نے کہا: ہاں۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى الْجَزَرِيُّ الْبَصْرِيُّ، ثنا صُهَيْبُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ صُهَيْبٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا الْحَسَنُ بْنُ دِينَارٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ أَعْتَقَ رُءُوسًا سِتَّةً عِنْدَ مَوْتِهِ، وَلَمْ يَكُنْ لِيَمْلِكَ غَيْرَهَمْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «فَدَعَاهُمْ فَأَقْرَعَ بَيْنَهُمْ، فَأَجَازَ اثْنَيْنِ وَرَدَّ أَرْبَعَةً فِي الرِّقِّ»
ترجمہ
ایک انصاری آدمی نے اپنی موت کے وقت چھ سر (غلام) آزاد کیے، اور اس کے سوا اس کی کوئی ملکیت نہ تھی۔ یہ بات نبی کریم ﷺ کو پہنچی، ”تو آپ ﷺ نے انہیں بلایا اور ان کے درمیان قرعہ ڈالا، دو کو آزاد کر دیا اور چار کو غلامی میں لوٹا دیا۔“