کتب حدیثالمعجم الكبير للطبرانيابوابباب: معروف بن سوید جذامی کی ابوعشانہ سے روایات
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْباعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ مَعْرُوفِ بْنِ سُوَيْدٍ الْوَائِلِيِّ، عَنْ أَبِي عُشَّانَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَأَنَا فِي غَنَمٍ أَرْعَاهَا فَتَرَكْتُهَا، ثُمَّ ذَهَبْتُ إِلَيْهِ فَقُلْتُ: تُبَايِعُنِي يَا رَسُولَ اللهِ، فَقَالَ: «مِمَّنْ أَنْتَ؟» فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ: «أَيُّمَا أَحَبُّ إِلَيْكَ أَبَيْعَةُ هِجْرَةٍ أَوْ بَيْعَةٌ أَعْرَابِيَّةٌ؟» فَقُلْتُ: بَيْعَةُ هِجْرَةٍ فَبَايَعَنِي، ثُمَّ قَالَ: «مَنْ هَاهُنَا مِنْ مَعَدٍّ فَلْيَقُمْ؟» فَقُمْتُ، فَقَالَ: «اقْعُدْ» ، ثُمَّ قَالَ: «مَنْ هَاهُنَا مِنْ مَعَدٍّ فَلْيَقُمْ؟» فَقُمْتُ، فَقَالَ: «اقْعُدْ» ، ثُمَّ قَالَهَا الثَّالِثَةَ، فَقُمْتُ، فَقَالَ: «اقْعُدْ» ، فَقُلْتُ: مِمَّنْ نَحْنُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «أَنْتُمْ مِنْ قُضَاعَةَ، ثُمَّ مَالِكِ بْنِ حِمْيَرٍ»
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ منبر پر بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ مدینہ تشریف لائے تو میں اس وقت بکریاں چرا رہا تھا، میں نے انہیں چھوڑا اور آپ ﷺ کی طرف چل پڑا، اور عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھ سے بیعت لیجیے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”تم کس قبیلے سے ہو؟“ میں نے آپ کو بتایا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں کون سی بیعت زیادہ پسند ہے، ہجرت کی بیعت یا اعرابی (بدوی) بیعت؟“ میں نے عرض کیا: ہجرت کی بیعت۔ چنانچہ آپ ﷺ نے مجھ سے بیعت لے لی۔ پھر فرمایا: ”یہاں معد (قبیلے) میں سے جو ہو وہ کھڑا ہو جائے۔“ میں کھڑا ہو گیا تو فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ پھر فرمایا: ”یہاں معد میں سے جو ہو وہ کھڑا ہو جائے۔“ میں پھر کھڑا ہو گیا تو فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ پھر تیسری بار یہی فرمایا تو میں کھڑا ہو گیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم کس نسب سے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم قضاعہ سے ہو، پھر مالک بن حمیر سے۔“
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14910
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 304، حدیث 839
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا فَضَالَةُ بْنُ الْمُفَضَّلِ بْنِ فَضَالَةَ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، حَدَّثَنِي مَعْرُوفُ بْنُ سُوَيْدٍ الْجُذَامِيُّ، عَنْ أَبِي عُشَّانَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ كَانَ هَاهُنَا مِنْ مَعَدٍّ فَلْيَقُمْ؟ فَذَكَرَ نَحْوَهُ
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”یہاں معد میں سے جو ہو وہ کھڑا ہو جائے“ … اور آگے اسی طرح کی حدیث بیان کی جو اوپر مذکور ہوئی۔
حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14911
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 304، حدیث 840