حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنِي حَرَمِيُّ بْنُ حَفْصٍ الْقَسْمَلِيُّ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ الْقُرَشِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَقْرَبٍ قَالَ: سَمِعْتُ عَتَّابَ بْنَ أَسِيدٍ وَهُوَ مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى بَيْتِ اللهِ يَقُولُ: «وَاللهِ مَا أَصَبْتُ فِي عَمَلِي هَذَا الَّذِي وَلَّانِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا ثَوْبَيْنِ مُعْقَدَيْنِ فَكَسَوْتُهُمَا كَيْسَانَ مَوْلَايَ»
ترجمہ
…میں نے عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کو، جبکہ وہ اپنی پیٹھ بیت اللہ سے لگائے بیٹھے تھے، یہ کہتے سنا: ”اللہ کی قسم! مجھے اپنے اس کام سے، جس پر رسول اللہ ﷺ نے مجھے مقرر کیا، صرف دو معمولی جوڑے کپڑے ملے، وہ بھی میں نے اپنے غلام کیسان کو پہنا دیے۔“
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ نِزَارِ الْمَوْصِلِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ التَّمَّارُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي زَكَاةِ الْكُرُومِ: «إنَّهَا تُخْرَصُ كَمَا تُخْرَصُ النَّخْلُ، ثُمّ يُؤَدِّي زَكَاتَهُ زَبِيبًا كَمَا يُؤَدِّي زَكَاةَ النَّخْلِ تَمْرًا»
ترجمہ
سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انگور کے باغات کی زکوٰۃ کے بارے میں فرمایا: ”ان کا تخمینہ اسی طرح لگایا جائے جیسے کھجور کے درختوں کا تخمینہ لگایا جاتا ہے، پھر ان کی زکوٰۃ کشمش کی صورت میں ادا کی جائے، جیسے کھجور کی زکوٰۃ کھجور کی صورت میں ادا کی جاتی ہے۔“
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُ حِينَ أَمَّرَهُ عَلَى مَكَّةَ: " هَلْ أَنْتَ مُبَلِّغٌ عَنِّي قَوْمَكَ مَا آمُرُكَ بِهِ؟ قُلْ لَهُمْ: لَا يَجْمَعْ أَحَدٌ بَيْعًا وَلَا سَلَمًا، وَلَا يَبِعْ أَحَدٌ بَيْعَ غَرَرٍ، وَلَا يَبِعْ أَحَدٌ مَا لَيْسَ عِنْدَهُ "
ترجمہ
سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے جب انہیں مکہ کا حاکم مقرر کیا تو ان سے فرمایا: ”کیا تم میری طرف سے اپنی قوم کو وہ بات پہنچاؤ گے جس کا میں تمہیں حکم دیتا ہوں؟ ان سے کہو: کوئی شخص بیع اور سلم کو اکٹھا نہ کرے، کوئی شخص دھوکے کی بیع نہ کرے، اور کوئی شخص وہ چیز نہ بیچے جو اس کے پاس نہیں ہے۔“
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى أَبُو مُوسَى، ثَنَا ابْنُ أَبِي الْوَزِيرِ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى خَالَتِهَا وَلَا عَمَّتِهَا»
ترجمہ
سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کسی عورت کا اس کی خالہ یا اس کی پھوپھی کے ساتھ نکاح نہ کیا جائے۔“