المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
ما أسند عتاب بن أسيد باب: سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 14496
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ نِزَارِ الْمَوْصِلِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ التَّمَّارُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ عَتَّابِ بْنِ أَسِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي زَكَاةِ الْكُرُومِ: «إنَّهَا تُخْرَصُ كَمَا تُخْرَصُ النَّخْلُ، ثُمّ يُؤَدِّي زَكَاتَهُ زَبِيبًا كَمَا يُؤَدِّي زَكَاةَ النَّخْلِ تَمْرًا»ترجمہ
سیدنا عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے انگور کے باغات کی زکوٰۃ کے بارے میں فرمایا: ”ان کا تخمینہ اسی طرح لگایا جائے جیسے کھجور کے درختوں کا تخمینہ لگایا جاتا ہے، پھر ان کی زکوٰۃ کشمش کی صورت میں ادا کی جائے، جیسے کھجور کی زکوٰۃ کھجور کی صورت میں ادا کی جاتی ہے۔“