❮
❯
حدیث نمبر: 14494
ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزْدَادَ التَّوَّزِيُّ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ خَالِدٍ الرَّقِّيِّ، ثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَبِي الْحُسَيْنِ، عَنْ عُقْبَةَ، شَيْخٍ مِنْ فَزَارَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: دَخَلَ عُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ وَحِصْنٌ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَهُمْ جُلُوسٌ جَمِيعًا عَلَى الْأَرْضِ فَدَعَا لِعُيَيْنَةَ بِنُمْرُقَةٍ فَأَجْلَسَهُ عَلَيْهَا وَقَالَ: «إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عیینہ بن بدر اور حصن، نبی کریم ﷺ کے پاس آئے، اس وقت آپ ﷺ کے پاس ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما موجود تھے، اور سب زمین پر بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ ﷺ نے عیینہ کے لیے ایک گدی منگوائی اور اسے اس پر بٹھایا، اور فرمایا: ”جب تمہارے پاس کسی قوم کا معزز فرد آئے تو اس کی عزت کرو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / باب العين / حدیث: 14494
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 160، حدیث 422