کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: شبیب بن غرقدہ کی سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ح، وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا مِنْجَابُ بْنُ الْحَارِثِ، وَيَحْيَى الْحِمَّانِيُّ قَالُوا: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، ثَنَا شَبِيبُ بْنُ غَرْقَدة، عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ: «الْخَيْرُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِي الْخَيْلِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ»
ترجمہ
سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لیے بھلائی باندھی گئی ہے۔“
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا شَبِيبُ بْنُ غَرْقَدة قَالَ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْه وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْخَيْلُ مَعْقُودٌ فِي نَوَاصِيهَا الْخَيْرُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ»
ترجمہ
سیدنا عروہ بن ابی الجعد بارقی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک کے لیے بھلائی باندھی گئی ہے۔“
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا شَبِيبُ بْنُ غَرْقَدة، أَنَّهُ سَمِعَ الْحَيَّ، يُحَدِّثُونَهُ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ دِينَارًا لِيَشْتَرِيَ لَهُ بِهِ أُضْحِيَّةً، قَالَ عُرْوَةُ: فَاشْتَرَيْتُ لَهُ بِهِ شَاتَيْنِ فَبِعْتُ أَحَدَهُمَا بِدِينَارٍ وَشَاةٍ «فَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ فِي الْبَيْعِ» وَكَانَ إِذَا اشْتَرَى التُّرَابَ رَبِحَ فِيهِ.
ترجمہ
…رسول اللہ ﷺ نے انہیں ایک دینار دیا کہ اس سے ان کے لیے قربانی کا جانور خرید لائیں۔ عروہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اس سے دو بکریاں خرید لیں، پھر ایک بکری ایک دینار اور ایک بکری کے عوض بیچ دی، آپ ﷺ نے میرے لیے تجارت میں برکت کی دعا فرمائی، چنانچہ اس دعا کی برکت سے وہ اگر مٹی بھی خریدتے تو اس میں بھی نفع کماتے۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ شَبِيبٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ
ترجمہ
سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ سے بھی اسی جیسی حدیث بیان کرتے ہیں۔