المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
شبيب بن غرقدة، عن عروة البارقي باب: شبیب بن غرقدہ کی سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14484
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا شَبِيبُ بْنُ غَرْقَدة، أَنَّهُ سَمِعَ الْحَيَّ، يُحَدِّثُونَهُ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَاهُ دِينَارًا لِيَشْتَرِيَ لَهُ بِهِ أُضْحِيَّةً، قَالَ عُرْوَةُ: فَاشْتَرَيْتُ لَهُ بِهِ شَاتَيْنِ فَبِعْتُ أَحَدَهُمَا بِدِينَارٍ وَشَاةٍ «فَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ فِي الْبَيْعِ» وَكَانَ إِذَا اشْتَرَى التُّرَابَ رَبِحَ فِيهِ.ترجمہ
…رسول اللہ ﷺ نے انہیں ایک دینار دیا کہ اس سے ان کے لیے قربانی کا جانور خرید لائیں۔ عروہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اس سے دو بکریاں خرید لیں، پھر ایک بکری ایک دینار اور ایک بکری کے عوض بیچ دی، آپ ﷺ نے میرے لیے تجارت میں برکت کی دعا فرمائی، چنانچہ اس دعا کی برکت سے وہ اگر مٹی بھی خریدتے تو اس میں بھی نفع کماتے۔