کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: وہب بن کیسان کی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُصَرِّفُ بْنُ عَمْرٍو الْيَامِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، قَالَ: صَلَّى بِنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ يَوْمَ عِيدٍ، ثُمَّ خَطَبَ بَعْدَ الصَّلَاةِ، ثُمَّ قَالَ: «كُلٌّ سُنَّةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيَّرَ فُلَانٌ حَتَّى الصَّلَاةَ»
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے عید کے دن ہمیں نماز پڑھائی، پھر نماز کے بعد خطبہ دیا اور فرمایا: ”فلاں شخص نے رسول اللہ ﷺ کی ہر سنت کو بدل دیا، یہاں تک کہ نماز کو بھی۔“
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَاجِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، قَالَ: كَتَبَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُتْبَةَ إِلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ، وَكَانَ اسْتَعْمَلَهُ عَلَى الْعِرَاقِ يَسْأَلُهُ عَنِ الْجَدِّ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ: إِنَّ الَّذِي قَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُهُ خَلِيلًا» ، جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا يَجُوزُ إِلَيْهِ الْمَالَ
ترجمہ
وہب بن کیسان بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عتبہ نے، جنہیں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے عراق پر عامل مقرر کیا تھا، انہیں خط لکھ کر دادا (کی میراث) کے بارے میں پوچھا۔ تو انہوں نے جواب میں لکھا: جن (ابوبکر رضی اللہ عنہ) کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ”اگر میں کسی کو خلیل بناتا تو انہیں ہی خلیل بناتا“، انہوں نے دادا کو باپ کے درجے میں رکھا، جس کی وجہ سے وہ میراث کا حق دار ٹھہرتا ہے۔