المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
سهيل بن ذكران، عن ابن الزبير باب: سہیل بن ذکران کی سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13915
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ ذُكْرَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الزُّبَيْرِ، يَخْطُبُ، فَقَالَ: «إِنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ يُحِلُّ الْمُتْعَةَ وَهِيَ حَرَامٌ مِنَ اللهِ وَرَسُولِهِ»ترجمہ
میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو خطبہ دیتے سنا، انہوں نے فرمایا: ”ابن عباس متعہ کو حلال قرار دیتے ہیں، حالانکہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے حرام ہے۔“