المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
وهب بن كيسان، عن عبد الله بن الزبير باب: وہب بن کیسان کی سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13917
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَاجِيَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، قَالَ: كَتَبَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُتْبَةَ إِلَى ابْنِ الزُّبَيْرِ، وَكَانَ اسْتَعْمَلَهُ عَلَى الْعِرَاقِ يَسْأَلُهُ عَنِ الْجَدِّ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ: إِنَّ الَّذِي قَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُهُ خَلِيلًا» ، جَعَلَ الْجَدَّ أَبًا يَجُوزُ إِلَيْهِ الْمَالَترجمہ
وہب بن کیسان بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عتبہ نے، جنہیں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے عراق پر عامل مقرر کیا تھا، انہیں خط لکھ کر دادا (کی میراث) کے بارے میں پوچھا۔ تو انہوں نے جواب میں لکھا: جن (ابوبکر رضی اللہ عنہ) کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا: ”اگر میں کسی کو خلیل بناتا تو انہیں ہی خلیل بناتا“، انہوں نے دادا کو باپ کے درجے میں رکھا، جس کی وجہ سے وہ میراث کا حق دار ٹھہرتا ہے۔