کتب حدیث ›
المعجم الكبير للطبراني › ابواب
› باب: مورق عجلی کی سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایات
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، قَالَ: ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، قَالَ: عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ، قَالَ: عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَمَلَ غُلَامًا مِنْ بَنِي هَاشِمٍ، وَابْنِ جَعْفَرٍ عَلَى بَعِيرٍ»
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے بنی ہاشم کے ایک لڑکے اور ابن جعفر کو ایک اونٹ پر سوار کیا۔
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ تُلُقِّيَ بِصِبْيَانِ أَهْلِ بَيْتِهِ، وَأَنَّهُ قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَسُبِقَ بِي إِلَيْهِ فَحَمَلَنِي بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ جِيءَ بِأَحَدِ ابْنَيْ فَاطِمَةَ فَحَمَلَهُ خَلْفَهُ، فَدَخَلْنَا الْمَدِينَةَ وَنَحْنُ ثَلَاثَةٌ عَلَى دَابَّةٍ» .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب سفر سے واپس تشریف لاتے تو آپ ﷺ کے گھر والوں کے بچے آپ ﷺ کے استقبال کے لیے آتے تھے، ایک بار آپ ﷺ سفر سے تشریف لائے تو مجھے دوسروں سے پہلے آپ ﷺ کی طرف بھیجا گیا، تو آپ ﷺ نے مجھے اپنے آگے سوار کر لیا، پھر فاطمہ رضی اللہ عنہا کے دو بیٹوں میں سے ایک کو لایا گیا تو آپ ﷺ نے اسے اپنے پیچھے سوار کر لیا، پھر ہم مدینہ میں داخل ہوئے جبکہ ہم تین آدمی ایک سواری پر تھے۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَائِلَةَ الْأَصْبَهَانِيُّ، قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، قَالَ: ثنا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّمَيْرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ مُوَرِّقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے بھی نبی کریم ﷺ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الدُّولَابِيُّ، قَالَ: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَمَلَ غُلَامًا مِنْ بَنِي هَاشِمٍ عَلَى دَابَّةٍ»
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے بنی ہاشم کے ایک لڑکے کو ایک سواری پر سوار کیا۔