المعجم الكبير للطبراني
باب العين— حرف عین سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
مورق العجلي، عن عبد الله بن جعفر باب: مورق عجلی کی سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 13798
حَدَّثَنَا أَبُو شُعَيْبٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ مُوَرِّقٍ الْعِجْلِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ تُلُقِّيَ بِصِبْيَانِ أَهْلِ بَيْتِهِ، وَأَنَّهُ قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَسُبِقَ بِي إِلَيْهِ فَحَمَلَنِي بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ جِيءَ بِأَحَدِ ابْنَيْ فَاطِمَةَ فَحَمَلَهُ خَلْفَهُ، فَدَخَلْنَا الْمَدِينَةَ وَنَحْنُ ثَلَاثَةٌ عَلَى دَابَّةٍ» .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب سفر سے واپس تشریف لاتے تو آپ ﷺ کے گھر والوں کے بچے آپ ﷺ کے استقبال کے لیے آتے تھے، ایک بار آپ ﷺ سفر سے تشریف لائے تو مجھے دوسروں سے پہلے آپ ﷺ کی طرف بھیجا گیا، تو آپ ﷺ نے مجھے اپنے آگے سوار کر لیا، پھر فاطمہ رضی اللہ عنہا کے دو بیٹوں میں سے ایک کو لایا گیا تو آپ ﷺ نے اسے اپنے پیچھے سوار کر لیا، پھر ہم مدینہ میں داخل ہوئے جبکہ ہم تین آدمی ایک سواری پر تھے۔